دربار



بیگم نے آئینے میں لپ اسٹک ٹھیک کرتے ہوئے کہا: ’’ماں جی: آپ اپنا کھانا بنا لینا‘‘۔ مجھے اور انہیں آج ایک پارٹی میں جانا ہے۔بوڑھی ماں نے کہا: ’’بیٹی مجھے گیس والا چولہا جلانا نہیں آتا‘‘۔تب بیٹے نے کہا: ’’ ماں! پاس والے دربار میں آج لنگر ہے۔تم وہاں چلی جاؤ نا کھانا بنانے کی کوئی نوبت ہی نہیں آئے گی‘‘۔ماں چپ چاپ اپنی چپل پہن کر دربار کی طرف ہو چلی۔

یہ سارا واقعہ ان کا 10 سالہ بیٹا سن رہا تھا۔پارٹی میں جاتے وقت راستے میں اس نے اپنے پاپا سے کہا:۔پاپا! میں جب بہت بڑا آدمی بن جاؤں گا نا تب میں بھی اپنا گھرکسی دربار کے پاس ہی بناؤں گا۔ماں نے اس کی وجہ پوچھی کیوں بیٹا؟تو اس نے جو جواب دیا اسے سن کر (اس کے ماں باپ) کا سر شرم سے نیچے جھک گیا جو اپنی ماں کو دربار میں چھوڑ آئے تھے۔اس بچے نے کہا: کیونکہ ماں جب مجھے بھی کسی دن ایسی ہی پارٹی میں جانا ہوا تو تم بھی تو کسی دربار میں لنگر کھانے جاؤ گی نا۔ اور میں نہیں چاہتا کہ تمہیں کہیں دور کسی دربار میں جانا پڑے۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post