دنیا کا سب سے لمبا صوفہ

دنیا کا سب سے لمبا صوفہ
روس میں دنیا کا طویل ترین صوفہ موجود ہے جس کی لمبائی لگ بھگ ایک کلومیٹر ہے اور اب اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی ہو چکی ہے۔

1,006.61 میٹر طویل یہ صوفہ روسی شہر سیراٹوف میں ایک فرنیچر ساز کمپنی نوگومیبلی نے تیار کر کے عوام کے لئے پیش کیا ہے۔ سرخ رنگ کے اس شاندار صوفے پر ایک وقت میں 2500 افراد آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ صوفہ ڈیزائننگ کا بھی ایک شاہکار ہے جسے عوامی مقام پر بالکل سیدھا بنایا گیا ہے۔

اسے ہر طرح سے آرام دہ بنایا گیا ہے اور اس کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے باقاعدہ ایک ٹیم مقرر کی گئی ہے۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post