تین نسخے جو چہرے کی جلد کو چمک دار بنائیں



عام طور پر خواتین کو اس بات کی شکایت رہتی ہے کہ ان کی جلد بالخصوص آنکھوں اور ہونٹوں کے گرد سیاہ نشان پڑ جاتے ہیں جو ان کی خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں اور اس سے نجات کے لیے وہ مہنگی ترین کریمیں استعمال کرتی ہیں لیکن پریشان نہ ہوں ہم آپ کو بتا رہے ہیں تین ایسے آسان اور سستے نسخے جو نہ صرف آپ کے چہرے کی خوبصورتی کو بڑھا دیں گے بلکہ نئی تازگی اور نکھار بھی پیدا کردیں گے۔



دہی کا استعمال



ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ دہی کے اندر قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کی بے شمار خصوصیات ہوتی ہیں کیونکہ اس میں موجود عنصر ’لیکٹک‘ جلد کو بلیچ کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ دہی کو جلد پر لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر ہلکے گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں جو آپ کو نہ صرف نکھرا نکھرا بنادے گا بلکہ چہرے پر موجود دانوں کو بھی ختم کردے گا۔



سنگترے کا استعمال



سنگترے کے جوس کے دو چمچے لیں اور اس میں ایک چٹکی ہلدی ملا دیں، اس آمیزے کو سونے سے قبل اپنی جلد پر لگادیں اور صبح چہرے کو ہلکے گرم پانی دھو لیں۔ اس عمل سے نہ صرف آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے غائب ہوجائیں گے بلکہ پورے چہرے کی جلد بھی نکھر جائے گی۔



شہد کا استعمال



ماہرین کے نزدیک عام طور پرچہرے اوربالخصوص آنکھوں کے گرد سیاہی کی بڑی وجہ جلد کا خشک ہونا ہے جبکہ شہد نہ صرف جلد کو صاف کرتا ہے بلکہ ایک بہترین موئیسچرائز کا کام بھی کرتا ہے۔ شہد کو 10 منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر ہلکے گرم پانی سے دھو لیں، یہ طریقہ نہ صرف جلد کو صاف اور ملائم بنا دیتا ہے بلکہ جلد کے مردہ سیل کو بھی صاف کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔



Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post