خواب میں دعا میں مانگنا ، خواب میں شکر ادا کرنا ، خواب میں سورۃ اخلاص پڑھنا ، خواب میں سورۃ التوبہ دیکھنا



خواب میں دعا میں مانگنا


اگر کوئی شخص خواب میں دعا مانگتا ہے کہ تویہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔اور اس نے اپنے لئے دعا مانگی اور بخشش چاہی تو دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ اور کام خیر سے ہوگا ۔

مصالحت کے لئے دعا مانگی ہے,دلیل ہے کہ ظلم اور فساد کی طرف مائل نہ ہو گا ۔ اور امر معروف بجالائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلقت کے لیے دعا کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ خلقت کے لیے خیرخواہ ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔



خواب میں شکر ادا کرنا


اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کارہا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اسے دین کی درستی اور قوت حاصل ہو گی ، مال اور دونوں جہاں کی سعادت نصیب ہو گی۔



خواب میں سورۃ اخلاص پڑھنا


اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ سورہ اخلاص پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ دین کے معاملے میں مخلص اور یگانہ ہوگا اور توفیق زہدوعبادت پائے گا۔اور ساتھ ہی صاحب خواب دونوں جہان کی مراد پائے گا اور اس کی زندگی خوشگوار ہو گی۔



خواب میں سورۃ التوبہ دیکھنا



اگر کو ئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ سورہ التو بہ پڑھ رہا ہے ۔دلیل ہے کہ گناہ سے تو بہ کرے گا ۔انجام خیر سے ہو گا.

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post