ٹوائلٹ پیپر رول کو کارآمد بنائیں



ٹوائلٹ پیپر ایک عام استعمال کی شے ہے جو ہر گھر اور دفتر میں استعمال ہوتی ہے۔

جب ٹوائلٹ پیپر ختم ہوجاتا ہے تو اس کا رول بے کار سمجھ کر فوری طور پر پھینک دیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر اس رول پر تھوڑا سا کام کیا جائے تو یہ ہمارے لیے بہت کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بظاہر بے کار نظر آنے والے اس ٹوائلٹ پیپر رول کو کیسے کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔

اگر گھر میں موجود بچوں کی گاڑیاں جگہ جگہ بکھری ہیں، اور آپ کے پاؤں کے نیچے آکر آپ کو زخمی کردیتی ہیں تو انہیں منظم طور پر رکھنے کے لیے یہ رول بہترین شے ہیں۔



اگر آپ باغبانی کرنا چاہتے ہیں تو اس بہترین کام کی شروعات کے لیے ٹوائلٹ پیپر رول سے بہتر اور کوئی شے نہیں۔ ان کے نیچے گتے کا ایک اور ٹکڑا لگا کر آپ ایک بہترین عارضی گملا تیار کر سکتے ہیں۔






دفتر میں اپنی ڈیسک یا گھر میں موجود رائٹنگ ٹیبل پر پین، پینسل اور مختلف اشیا کو ترتیب سے رکھنے کے لیے اس رول کو اس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔






آپ کے گھر میں موجود مختلف اقسام کی تاریں بھی ان کی بدولت سمٹی ہوئی رہ سکتی ہیں۔



اگر آپ سلائی کڑھائی کا کام کرتے ہیں تو اس رول کو کھلے ہوئے دھاگے لپیٹنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔



چونکہ آج کل اسکارف کا فیشن ہے اور ہر لڑکی مختلف اقسام کے اسکارفس پہننا پسند کرتی ہے، تو یہ رول آپ کی الماری کو بے ترتیبی سے بچانے کے لیے نہایت معاون ثابت ہوں گے۔



اسی طرح مختلف اقسام کے ریپنگ پیپرز بھی ان کے ذریعے محفوظ رکھے جاسکتے ہیں۔



اور یہ سادہ سا رول کسی عزیز کو تحفہ دینے کے لیے ایک چھوٹے سے گفٹ باکس کی شکل بھی اختیار کرسکتا ہے۔






Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post