عجیب و غریب انسان Herat Angez Waqia - ناقابل یقین واقعہ

Ajeeb O Ghareeb Insan Ka Herat Angez Waqia - Na Qabil E Yaqeen Waqia - حیرت انگیز واقعہ - عجیب و غریب واقعہ - دلچسپ معلومات
ajeeb-o-ghareeb-waqia-herat-angez-maloomat

                                پُراسرار افراد
                         ٹوارڈ کا پُراسرار آدمی
دنیا کی تاریخ میں ایسے کئی پراسرار افراد کا ذکر ملتا ہے جن کی حقیقت آج تک ایک راز ہے یہ اشخاص بغیر کسی شناخت کے دنیا کے سامنے آتے ہیں' تاریخ میں جگہ بناتے ہیں اور پھر اچانک غائب ہوجاتے ہیں٬ ان کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون تھے؟ اور کہاں سے آئے؟ اور کہاں چلے گئے؟ 
انہیں پُراسرار لوگوں میں سے ایک نام ہے ۔

       The Mysterious Man from Taured
آج اپنے دوستوں کو اس پراسرار شخص کے بارے میں بتاتے ہیں۔
1954
 میں ایک شخص ٹوکیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا۔ اور وہ فرنچ زبان بول رہا تھا۔ لیکن وہ جاپانی بھی ٹوٹے پھوٹے انداز میں بول سکتا تھا۔ اس کے علاوہ بھی اس شخص کو کئی زبانیں بولنی آتی تھیں۔ بہرحال اس کی جاپانی زبان جس کو سمجھنا سکیورٹی حکام کے لئے مشکل ثابت ہورہا تھا۔  جب سیکورٹی حکام نے اس شخص کو نقشے پر اپنے ملک کی نشاندہی کرنے کو کہا تو اس نے "انڈورا" پر انگلی رکھی لیکن اسے انڈورا کے بجائے Taurus کے نام سے پکار رہا تھا۔ اور پریشان تھا کہ اس کا نام ٹوارس ہے یہاں انڈورا کیوں لکھا ہے۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ اس نے پہلے کبھی انڈورا کا نام نہیں سنا۔اس کا ملک فرانس اور سپین کے بارڈر پر موجود ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی حکام Taurusکے نام سے ناواقف تھے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ Taurus نام کا شہر 1000 سال قبل اپنا وجود رکھتا تھا۔ اور اس شخص نے کہا میرا ملک تو 1000 سال سے یہاں پر موجود ہے لیکن یہاں آپ کے نقشے پر انڈورا لکھا ہوا ہے۔ اس شخص کے پاس مختلف یورپین ممالک کی کرنسیاں بھی موجود تھیں۔ اور اس کے پاسپورٹ پر دنیا کے بہت سے ممالک کے ویزے بھی لگے ہوئے تھے۔ اور یہ پاسپورٹ  Taurus نام ایک انجانے ملک کا جاری کردہ تھا۔ جس کو سکیورٹی والے نے پہلے کبھی سنا بھی نہیں تھا۔یہ شخص ٹوکیو اس سے پہلے بھی آچکا تھا۔ کیونکہ اس کے پاسپورٹ پر ٹوکیو آمد کی مہر بھی لگی ہوئی تھی۔ اس شخص کا ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ اسے سچا ثابت کرتے تھے۔
الجھن کے شکار سیکورٹی حکام نے اس شخص کو ایک قریبی ہوٹل میں ٹھہرا دیا اور دو ایمیگریشن افسروں کو اس پر کڑی نظر رکھنے کو کہا۔ لیکن حیرت انگیز طور پر یہ شخص ہوٹل سے غائب ہوگیا اور اپنے پیچھے کوئی نشان بھی نہیں چھوڑ کر گیا۔ سکیورٹی اداروں نے اسے ایسے کمرے میں ٹھہرایا تھا۔ جس کی کوئی بالکونی بھی نہیں تھی۔ اس کا جانے کا صرف ایک راستہ تھا وہ سیڑھیوں کے ذریعے تھا۔ لیکن وہاں پر سکیورٹی آفیسر تعینات تھے۔اور کھڑکی سے بھاگ جانا بھی ناممکن تھا۔ کیونکہ اس کا کمرہ کئی منزل اوپر تھا۔ لیکن وہ شخص حیرت انگیز طور پر غائب ہوگیا اور دوبارہ کسی کو نظر نہیں آیا۔
اس شخص نے تاریخ میں جگہ بنائی اور پراسرار طریقے سے غائب ہوگیا۔ اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ وہ اصل میں کون تھا؟ اس کا پاسپورٹ کون سے ملک کا تھا؟ کیسے اس نے دوسرے ممالک کا سفر کیا؟ اور اچانک کہاں غائب ہوگیا؟ 
اگر پسند آئے تو دوستوں کے ساتھ شئیر کریں۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post