ایک استاد کا سبق - اصلاحی کہانیاں - اچھی باتیں - سبق آموز

ایک استاد کا سبق - اصلاحی کہانیاں,اچھی باتیں,سبق آموز

ایک استاد کا سبق - اصلاحی کہانیاں,اچھی باتیں,سبق آموز
ایک استاد اپنے چھوٹے چھوٹے شاگردوں کو دنیا میں آنے کا مقصد سمجھا رہا تھا، عموماً یہ ہوتا ہے کہ بچے بڑوں کی طرح بات نہیں سمجھتے، انہیں سمجھانے کیلئے انہی کی سوچ کی حد سے مثال دی جاتی ہے۔
استاد، "بچو! کیا آپ سکول ٹفن کیلر جاتے ہو؟"
بچے، "جی ہاں!"
 "اچھا یہ بتاؤ، کیا آپ لوگ وہاں پڑھنے کیلئے جاتے ہو یا ٹفن میں موجود لنچ کھانے کیلئے؟"
بچے، "ہم سکول میں پڑھنے کیلئے جاتے ہیں"
 استاد، "ھمم اس کا مطلب ہے کہ آپ کا مقصد پڑھنا اور ٹفن کا لنچ ضرورت ہے۔"
بچے، "جی ہاں۔"
 "اچھا بچو! اگر ایک بچہ سارا دن ٹفن میں سے بس لنچ نکال کر ہی کھاتا رہے اور نہ وہ کوئی کلاس ورک کرے نہ ہوم ورک تو کیا یہ اچھا بچہ ہے یا گندہ بچہ؟"
 "گندہ بچہ ہے کیونکہ سکول میں لنچ کی بریک ملتی ہے، جو ہر وقت کھائے گا، اس کے سکول آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔"
 "اچھا بچو یہ بتاؤ ایک بچہ اپنے ساتھ کافی سارے ٹفن لے آتا ہے تو کیا وہ عقلمند ہے یا بےوقوف؟"
"بےوقوف۔۔۔۔"
"کیوں بےوقوف کیوں ہے؟"
 "کیونکہ وہ سکول میں صرف ایک یا زیادہ سے زیادہ دو ٹفنز کا لنچ ہی کھا سکتا ہے۔"
 "ہاں بچو! اب میری بات سنو، اللہ نے ہمیں اس دنیا میں بھی ایسے ہی بھیجا ہے کہ جیسے آپ کلاس میں آئے ہو، اور جیسے آپ کا مقصد یہاں کلاس ورک، اور ٹیسٹ کی تیاری کرنی ہے ویسے ہی ہمیں بھی دنیا میں آخرت کی تیاری کرنی ہے، نیکی کا کام خود بھی کرنا ہے دوسروں کو بھی ترغیب دینی ہے، اور گناہ سے خود بھی بچنا ہے اور دوسروں کو بھی منع کرنا ہے۔
 لیکن کچھ لوگ زندگی کا مقصد پیسے کمانا اور کوٹھیاں بنگلے بنانے کو سمجھ لیتے ہیں، ان کی مثال اسی بچے جیسی ہے جو ہر وقت بس لنچ ہی کرتا ہے، یا پھر اس بچے جیسی جو دوسروں کو دکھانے کیلئے کافی سارے لنچ کے ٹفن لے آتا ہے لیکن اس سے کھائے صرف ایک یا زیادہ سے زیادہ دو ہی جاتے ہیں، بالکل اسی طرح کوئی بھی دنیا میں کمائی گئی دولت قبر میں اپنے ساتھ نہیں لے کر جاسکتا۔"
تو بچو! آپ بتاؤ آپ بڑے ہوکر کیا کرو گے؟؟؟
 "ہم بڑے ہوکر خود بھی نیک کام کریں گے اور دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دیں گے۔۔۔۔ خود بھی گناہ سے بچیں گے اور دوسروں کو بھی منع کریں گے۔۔۔"
شاباش بچو! آج کا سبق ختم ہوا۔۔۔۔ اب کل ملاقات ہوگی۔۔
انشاءاللہ
 اللہ حافظ۔


Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post