ایجکویشن آفیسر اسکول کے دورے پر تشریف لائے تو - بونگیاں - مزاحیہ کہانی

ایجکویشن آفیسر اسکول کے دورے پر تشریف لائے تو - بونگیاں - مزاحیہ کہانی

ایجکویشن آفیسر اسکول کے دورے پر تشریف لائے تو - بونگیاں - مزاحیہ کہانی
ایجکویشن آفیسر اسکول کے دورے پر تشریف لائے تو سیدھا کلاس میں تشریف لے گئے ،، اتنی دیر میں ھیڈ ماسٹر اور کلاس ٹیچر بھی دوڑتے ھوئے موقع پر پہنچے ،،بچو ایک سوال کا جواب دو ،،ای ڈی آئی صاحب نے کہا ،ایک ٹرین 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رھی ھے ، جس اسٹیشن پر اس نے رکنا ھے وہ تین میل کے فاصلے پر ھے ،آپ بتایئے میری عمر کیا ھے ؟بچے ایک دوسرے کا منہ دیکھ رھے تھے کسی نے بھی ہاتھ کھڑا نہ کیا ،،،کلاس ٹیچر نے سفارش کی کہ سر بچے ھیں سوال نہیں سمجھ سکے ،پلیز سوال ایک دفعہ پھر دھرا دیجئے ،،ایک ٹرین 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رھی ھے ، جس اسٹیشن پر اس نے رکنا ھے وہ تین میل کے فاصلے پر ھے ،آپ بتایئے میری عمر کیا ھے ؟ آفیسر نے سوال پھر دھرا دیا ،،نتیجہ پھر وھی تھا کہ بچے کبھی اپنے ماسٹروں کا منہ دیکھیں اور کبھی ایک دوسرے کا ،،سر اصل میں آج کل گرمی بہت ھے اور ھمارے اسکول میں پنکھے بھینہیں ھیں بچے سوال کو سمجھ نئیں سکے آپ مہربانی کر کے پھر سوال کو دھرا دیجئے ،ھیڈ ماسٹر نے بھی سفارش کا ڈول ڈال دیا ،،آفیسر صاحب نے سوال پھر دہرا دیا کہ ،،ایک ٹرین 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رھی ھے ، جس اسٹیشن پر اس نے رکنا ھے وہ تین میل کے فاصلے پر ھے ،آپ بتایئے میری عمر کیا ھے ؟اب کہ ایک بچے نے دونوں ہاتھ لہرانے شروع کر دیئے ،کلاس ٹیچر اور ھیڈ ماسٹر نے ایک دوسرے کو متعجبانہ نگاھوں سے دیکھا ،،آفیسر نے بچے کو کھڑا ھو کر جواب دینے کے لئے کہا ،،سر آپ کی عمر 50 سال ھے ۔ بچے نے نہایت اعتماد سے جواب دیا۔

آفیسر کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا ،، اس نے جھٹ جیب سے ایک روپیہ نکال کر بچے کو انعام دیا ، شاباش دی اور کلاس سے نکل پڑا۔ مگر وہ پھر واپس پلٹا اور اس بچے کو مخاطب کر کے کہا کہ جواب تو تمہارا 100٪ درست ھے مگر تمہیں یہ پتہ کیسے چلا کہ میری عمر 50 سال ھے جبکہ میں تین اسکولوں میں گھوم کر آیا ھوں کسی کو جواب نہیں آیا۔ بچہ بولا جناب ھمارے پڑوس میں ایک صاحب ھیں ان کی عمر 50 سال ھے وہ بھی آپ کی طرح بونگیاں مارتے رھتے ھیں۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post