سندھی بریانی ریسیپی - sindhi biryani recipe in urdu
اجزا
چکن یا مٹن: 1 سے ڈیڑھ کلو
چاول: 1 کلو
آلو: ایک گرام
ٹماٹر: 2 سے 3 عدد
دہی: 250 گرام
آلو بخارے: 10 سے 15 عدد
سرخ مرچ: 1 چائے کا چمچ
نمک: حسب ذائقہ
پیاز: 3 عدد
لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ
ادرک: 1 چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی: 8 عدد
بڑی الائچی: 4 عدد
لونگ: 10 عدد
کالی مرچ: 10 عدد
زیرہ: 1 چائے کا چمچ
دار چینی: 1 چائے کا چمچ
تیز پات کے پتے: 2 عدد
تیل: 250 گرام
سبز مرچیں: 6 عدد
ہرا دھنیہ: تھوڑا سا
پودینہ: تھوڑا سا
کیوڑا: 1 چائے کا چمچ
فوڈ کلر (زرد) 2 چٹکیاں
چینی: 1 چائے کا چمچ
ترکیب
لچھے دار پیاز کاٹ کر فرائی کرلیں، سنہری ہونے کے بعد آدھے نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔ آدھے پیاز میں لہسن، ادرک، نمک، مرچ، الائچی، کالی مرچ، زیرہ، دار چینی، لونگ، تیز پات اور دہی ڈال دیں۔ اس سب کو پانی خشک ہونے تک فرائی کر لیں۔ اب اس میں مٹن یا چکن ڈال دیں۔ مٹن کی صورت میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے جبکہ چکن کے لیے پانی کی ضرورت نہیں ہے۔ آلو کو کاٹ کر اس کے ٹکڑے کر لیں اور تھوڑا سا سخت رکھ کر ابال لیں۔ چاولوں کو پانی میں آدھا گھنٹہ بھگونے کے بعد ان کو ابال کر پانی سے دھو لیں۔ ٹماٹر، ہری مرچیں، دھنیہ، پودینہ، آلو بخارے، ابلے ہوئے آلو اور فرائی پیاز ان سب کو گوشت گل جانے کے بعد اس میں ڈال دیں۔ اب چاولوں کی ایک تہہ لگا کر اس پر گوشت کا مصالہ ڈال دیں اور اوپر کیوڑہ، فوڈ کلر اور چینی ڈال کر دم دے دیں۔ پیش کرنے سے پہلے مکس کر کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔
Tags:
Food Recipes