Khawab Mein kachwa Ya Mendak Dekhnne Ki Tabeer -خواب میں کچھوا یا مینڈک دیکھنا

 Khawab Mein kachwa Ya Mendak Dekhnne Ki Tabeer
 خواب میں کچھوا یا مینڈک دیکھنا
وزغ۔ کچھوا یا مینڈک۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں وزغ نیک عابد مرد ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مینڈک پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ نیک پارسا کا مصاحب ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک سے لڑائی کی ہے دلیل ہے کہ ایسے مرد سے جھگڑا کرے گا۔
اگر دیکھے کہ کسی جگہ بہت سے مینڈک جمع ہوئے ہیں اور شور کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ عذاب حق آئے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک کو مارا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ زاہد شخص کو مغلوب کرے گا اور اس کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو مینڈک نے کاٹا ہے دلیل ہے کہ زاہد مرد کو رنج پہنچائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مینڈک کو پکڑ کر پانی کے باہر خشکی پر ڈالا ہے۔دلیل ہے کہ زاہد شخص کو کام سے روکے گا اور اس کو نقصان پہنچائے گا۔
  

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post