اچھا کون ہے ؟


اچھا،  عموماً وہ نہیں ہوتا جو سامنے اچھا ہوتا ہے یا جسےزمانہ اچھا کہتا ہے کہ اچھا وہ ہوتا ہے جس کی اچھائی کےآگے آپ خود ہی نہیں آپ کی روح بھی جھک جائے اور میرےنزدیک اچھائی کا پیمانہ وہ نہیں ہے جو نوے فیصد افراد کا ہوتاہے۔ جو اچھا دکھے وہ اچھا، جسے سب اچھا کہیں وہ اچھا ہے میرے نزدیک اچھا وہ ہے جو اچھا محسوس ہو کہ اچھائی کاتعلق دیکھنے سے نہیں محسوس کرنے سے ہوتا ہے کہ اچھائ دیکھنے کی محتاج نہیں  ہوتی تو کبھی ہم اللہ پر بن دیکھے یقین نہ کرپاتے کہ اللہ دِکھتا نہیں ہے محسوس ہوتا ہے، اس کی اچھائی، اس کی بڑائی کائنات کی ہر شے سے عیاں ہوتی ہے اور اس کے بندوں کی بھی اچھائی اور برائی بھی دیکھی نہیں جاتی محسوس کی جاتی ہے۔!
🌸🌸🌸

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post