بھری ہوئی چیزی شملہ مرچ



اجزاء

قیمہ 1 کلو
مرچیں 2 عدد
شملہ مرچ حسب ضرورت
پیاز 2 عدد
تیل حسب ضرورت
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
ٹماٹوپیوری آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
پسی لال مرچ 2 چائے کےچمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ حسب ضرورت
کوٹیج چیز ¾ چمچ
لیموں 2 کھانے کے چمچ
چیڈر چیز 1 کپ


ترکیب

سب سے پہلے شملہ مرچ کو اوپر سے کاٹ لیں اور اندر سے بیج وغیرہ نکال دیں۔ اب ایک پین لیں، اس میں شملہ مرچ کو فرائی کرلیں۔ اب دوسرے پین میں قیمہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے بھون لیں۔ جب اچھی طرح بھون جائے، تو اس میں ٹماٹو پیوری ، نمک، پسی لال مرچ اور ہلدی ڈال کر خوب بھونیں۔ پھر تھوڑا گرم مصالحہ شامل کرکے دم پر رکھ دیں۔ اب قیمے کو شملہ مرچ میں بھر کر اوپر سے چیڈر چیز اور کوٹٰیج چیز ڈال کے بیک کرلیں۔ جب چیز پگھل جائے تو اوون سے نکال لیں۔ آپ کی مزیدار بھری ہوئی چیزی شملہ مرچ تیار ہے۔


Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post