کس گناہ کی معافی نہیں؟



 “ السّلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ “
فضیلت درود پاک:

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

سورہ احزاب۔ آیت نمبر 56۔ ترجمہ کنزالعرفان 


درود ابراہیمی

اس لیے آپ بھی ایک بار درود پاک پڑھ لیجیے

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


جمعہ اسپیشل


کس گناہ کی معافی نہیں؟

اللہ رب العزت اپنے بندوں سے بہت محبت فرماتے ہیں،ان کی بخشش کے بہانے ڈھونڈتے ہیں بعض اوقات نہایت چھوٹی سی نیکی پر انسان کی مغفرت کردی جاتی ہے، اللہ کی رحمت ہمیشہ اس کے غضب پر حاوی رہتی ہے۔ لیکن اتنی رحمت باوجود ایک گناہ ایسا ہے جس کی معافی نہیں اور وہ گناہ ہے شرک ۔اللہ نے قرآن میں شرک کو عظیم ظلم قرار دیا ہے، کیونکہ اللہ اس کائنات کا خالق ہے اور وہ ہی قادر مطلق ہے,جو کو ئی اس کے علاوہ کسی اور کو رب مانتا ہے تووہ ایک طرح کا ظلم کرتا ہے جو شرک کرنے والا اپنے ساتھ کرتا ہے۔ کیونکہ اس شرک کے بعد وہ جہنم کا مستحق ٹہرتا ہے ۔

شرک کی دو اقسام ہیں

شرک اکبر: یہ وہ شرک ہے جو بندہ کو دائر اسلام سے نکال دیتاہے ،اور اس کو ہمیشہ کے لئے جہنم رسید کردیتاہے ،اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی بھی عبادت غیر اللہ کے لئے کی جائے اور اسے اپنا حاجت روا مانا جائے اور اسی حالت میں اس کا انتقال ہو جائے تو اس کی بخشش نہیں ہو گی ۔شرک کے لئے ضروری ہے کہ انسان اسی دنیا میں اللہ سے معافی مانگے اور دوبارہ اس کا مرتکب نہ ہو ۔تو اللہ اس کی مغفرت فرما دیں گے۔



شرک اصغر: اس سے بندہ دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں ہوتا لیکن اس کی تو حید میں کمی آجاتی ہے.


Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post