خواب میں بادل دیکھنا



اگر کوئی شخص اپنے آپ کو ابر سفید یعنی سفید بادل کے نیچے دیکھے تو اس کا مطلب یہ کہ خدا تعالیٰ اس کو علم و حکمت عنایت فرمائے گا اور لوگوں کو اس کے علم و حکمت سے فا ئدہ ہوگا ۔

اور اگر دیکھے کہ ابر زرد کے نیچے ہے تو دلیل ہے کہ بیمار اگراپنے آپ کو سرخ بادل کے نیچے دیکھے تو (بلا،دکھ اور تکلیف اور گرفتاری) کی دلیل ہے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے جس قوم پر عذاب بھیجا ہے ۔ پہلے اس پر سرخ ابر ظاہر ہوا ہے ۔ 

اور اگر دیکھے کہ بادل سیدھا اس کے سر پر کھڑا ہو گیا ہے ۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ حکومت پائے گا۔ 

اور اگردیکھے کہ ابر اس کے سر پر سے گزر گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی نیک شخص اور اہل مرتبہ سے ہوتی ہے اور اس کی مراد اس سے حاصل ہو گی۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post