پودینے کے طبی فوائد


پودینے کےطبی فوائد
عام طور پرپودینے کو کھانوں میں سجاوٹ، چٹنی کی لذت بڑھانے یا پھر قہوہ کے مزے لینےکے لیے استعمال کیا جاتا ہےلیکن بظاہر یہ عام سی سبزی اپنے اندر صحت کے بے شمار خزانے لیے ہوئے ہے۔ اگر ہم اس سستی ترین سبزی کی افادیت جان لیں تو ہر چھینک پر ڈاکٹر کے پاس بھاگنا یا اسے یاد کرنا بھول جائیں۔

ڈائٹنگ میں مفید
پودینہ کوسلاد ،اسموتھی، حتیٰ کہ پانی میں ملاکر پینے سےوزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ پودینے کے پتوں کی چائے کو ڈائٹ روٹین میں شامل کرکے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ پودینہ انسانی نظام ہاضمہ کے لیےبہترین ہے۔ یہ ہاضمے کے ایسے انزائم متحرک کرتا ہے جو غذاؤں میں موجود اجزاء کو بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

نظام تنفس کے لیے بہترین
پودینہ عمل تنفس سے متعلق تمام خرابیوں مثلاً سینے کی جکڑ، حلق اور پھیپھڑے کے انفکیشن کو دور کردیتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ پودینہ کا روزانہ استعمال دمے کے مریضوں کے لیے بھی نہایت کار آمد ہے۔

پیٹ کے مسائل
پودینا درد دور کرنے کی بہترین دوا ہے۔ متلی اور پیٹ کے درد کی صورت میں اس کا استعمال سود مند ثابت ہوتا ہے۔ پیٹ میں درد ہونے یا متلی کی صورت میں پودینے کے چند پتے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہےجبکہ معدے کے درد میں اس کے پتوں کی چائے پینابے حد فائدہ مند ہوتی ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول
پودینے کے ذریعے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے پودینے اور لہسن کی چٹنی کھانامفید ہے جبکہ پودینے کا جوشاندہ بنا کر پینے سے بھی بلڈپریشر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

پرسکون نیند
پرسکون نیند کے لیے پودینےکو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں تو اس کا استعمال سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post