بیوی : آئی لو یو
شوہر (نرمی سے) : آئی لو یو ٹو
بیوی : اپ سیٹ کیوں لگ رہے ہیں؟
شوہر : بس تھوڑا موڈ آف ہے
بیوی : دوستوں کے ساتھ تو بہت خوش رہتے ہو بس میرے ساتھ ہی ڈرامے
شوہر(پیار سے) :ایسا کچھ نہیں ہے۔طبیعت تھوڑی ٹھیک نہیں ہے
بیوی : ہاں ابھی دوستوں کا فون آ جائے تو دو سیکنڈز میں طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔
شوہر : دوست کہاں سے آ گئے اب؟ میرا موڈ تھوڑا اپ سیٹ ہے بس
بیوی : میرے ساتھ ہی یہ سب ہوتا ہے،دوستوں کے ساتھ مزے کرتے ہو،بہت ہنس ہنس کر تصویریں بنواتے ہو۔۔۔کوئی اور لڑکی پسند آ گئی ہے نا؟
شوہر(اور زیادہ پیار سے) : ارے، بات کو کہاں سے کہاں لے گئی ہو؟
بیوی : آج سب کچھ کلیئر ہو گا بس
شوہر : کیا کلیئر کرنا ہے ایسا کیا ہو گیا ہے؟
بیوی (خود کنفیوز) : جب تم خود کلیئر نہیں،تمہیں کچھ احساس ہی نہیں میں کیا بولوں؟
شوہر : کیا ہو گیا ہے تمہیں کس بات پر اپ سیٹ ہو؟ کچھ بتاؤ مجھے
بیوی : تمہاری سنگت ہی خراب ہے
شوہر : میری سنگت تو تم ہو۔
بیوی : اب بہت ہو گیا۔۔بس اور نہیں
شوہر(مکمل پریشان اور حیران) : ہوا کیا ہے ؟ یہ تو بتا دو
بیوی : ہم ساتھ نہیں رہ سکتے
شوہر : اب یہ بات کہاں سے آئی؟
بیوی : مجھے طلاق چاہیئے
شوہر : اوکے
بیوی (غصے سے پاگل) : ہاں، یہی چاہتے ہو تم تو۔۔۔تا کہ پھر تم جو مرضی کر سکو
شوہر : ارے تم نے خود بولا ابھی،میں نے کیا غلط کہا؟
بیوی : اتنی پرابلم تھی تو بولا کیوں نہیں،میں خود ہی چلی جاتی تمہاری زندگی سے
شوہر(اپنے بال نوچتے ہوئے) : میری غلطی تو بتا دو۔۔کس چیز کا غصہ ہے تمہیں
بیوی : وقت آنے پر پتا چل جائے گا،جب میں چلی جاوں گی
شوہر(کنفیوزڈ) : اچھا تو میں انتظار کروں مناسب وقت کا؟
بیوی : تم کب سیریس ہو گے؟
شوہر(غصے سے) : سیریس ہونے کے لیے میں ہسپتال بھرتی ہو جاوں؟
بیوی : جہنم میں جاو۔۔میں جا رہی ہوں مجھے آواز نہ دینا اب
شوہر(شاکڈ) :
تین گھنٹے بعد بیوی دوبارہ کمرے میں داخل ہوئی
بیوی : تمہیں پتا ہے نا سونو۔۔میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔۔۔آئی ایم سوری
آئی لو یو
شوہر(سب بھول کر) : کوئی بات نہیں۔۔۔آئی لو یو ٹو
بیوی : اچھا یہ بتاؤ ۔۔۔۔۔ اپ سیٹ کیوں لگ رہے ہو؟
Tags:
مزاحیہ کہانیاں