قدرتی اجزاء کا استعمال جِلد کی رنگت گوری کرنے، داغ دھبے صاف کرنے اور نقصان دہ بیکٹریا کے اثرات کو کم کرنے کے علاوہ آپ کو الرجی، جِلد کے کینسر اور دوسری بہت سی بیماریوں سے بچاسکتا ہے۔ آج ہم آپ سے کچھ ایسی ہی قدرتی اجزاء اور گھر میں تیار کیے جانے والے ماسک سے متعلق معلومات شیئر کریں گے، جو نہ تو مہنگے ہیں اور نہ ہی آپ کی جِلد کے لیے نقصان دہ۔
صندل پاؤڈر، المنڈ پاؤڈر اور دودھ
ایک چمچ صندل پاؤڈراور ایک چمچ بادام کا پاؤڈر لیں اور دودھ میں مکس کرکے اچھے سے ماسک تیار کرلیں۔ یہ ماسک چہرے پر لگائیں اور 20منٹ کے لیے اسے لگارہنے دیں، اس ماسک کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ لگائیں۔ یہ ماسک تمام اقسام کی جِلدرکھنے والی خواتین کے بہترین لیکن جن خواتین نے اس ماسک کو پہلے کبھی استعمال نہیں کیا وہ پہلے کہنی یا ہاتھ پر لگا کر اس کے نتائج چیک کرلیں۔
پپیتے اور شہد کا ماسک
آدھا پپیتالیں اور اس کے گودے کا جوس نکال لیں،اس میں 3چمچے شہد مکس کر لیں، اب اس ماسک کو اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں اور 20منٹ تک لگانے کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس کے علاوہ کچے پپیتے کو اچھی طرح پیس لیں اور اسے اپنے چہرے پر آدھا گھنٹے تک لگا رہنے دیں، یہ پیسٹ چہرے کی جلد کو نرم اور ملائم بنائے گا اور چہرے پر بننے والے داغ اور جھائیوں کو ختم کردے گا۔
آلو کا رس
کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کرلیں اور ایک ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر کپڑے پر پھیلا کر اسے چہرے پر لگائیں۔ اس کا استعمال رات کے وقت کریں، رات بھر میں اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا۔ صبح روئی کو پانی میں ڈبو کر اس کی مدد سے چہرہ صاف کریں، بعد میں اپنا منہ دھولیں ۔
Tags:
خواتین کارنر