اے خُداوند، ہم اپنی مشکلات میں تجھے یاد کرتے ہیں،
کہ تو ہمیں قوت بخش اور ہمارے بھاری بوجھ کو اُٹھا،
جب تک کہ ہم پھر سے تیری خاص شفقت میں امن اور محبت محسوس کریں۔
ہمارا خیال رکھ اور ہم پر رحم کر کہ جب تک ہم اپنی زندگی کی مشکلات کو سمجھنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
ہم پر نظر رکھ تا کہ ہم پھر سے روشن دلوں اور نئی روحانیت کے ساتھ چلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دُعا سب سے بڑی مہارت ہے جو خُدا نے ہمیں بخشی ہے۔ اگر آپ دُعا کریں گے اور کرتے رہیں گے اور زیادہ سے زیادہ دُعا کریں گے تو کوئی ایسی مشکل نہیں آئے گی جو آپ کو ہراساں کر سکے۔ آپ دُعا کے ذریعے اپنی اُمیدیں پالیں گے۔
اگر آپ ابھی کسی مشکل میں ہیں، اگر آپ کا حوصلہ ختم ہو چکا ہے یا آپ کسی چیز کو لے کر نہ اُمید ہو گئے ہیں تو اِس کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دیں، اِس کے بارے میں سوچنا اور ناراض ہونا چھوڑ دیں، اِس کے بارے میں شکایت کرنا چھوڑ دیں، اِدھر اُدھر جانا اور اِس کے بارے میں مشورے لینا چھوڑ دیں۔ صرف دُعا کریں۔ یہ بہت آسان ہے۔
اپنی مشکلات کو لیں، وہ جو بھی ہیں اور اِس کے بارے میں دُعا شروع کریں جب تک کہ آپ کے دماغ میں ایک روشنی پیدا ہو اور آپ پھر سے اپنے دل میں پہلے کی طرح قوت محسوس کریں۔ اور آپ کے پاس تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے ایک نیا دل اور ہمّت ہوگی۔
اگر آپ کسی چیز سے نہ اُمید ہیں تو صرف دُعا کریں اور دُعا کو جاری رکھیں۔ خدا نہ صرف آپ کو سنے گا بلکہ آپ کی ہر مشکل کو آسان بھی کریگا اور آپ کو سہی راہ بھی دکھائے گا۔ آمین!
Tags:
آج کی دعا