دنیا کے مہنگے ترین جوتے



دنیا کے مہنگے ترین جوتے
دنیا کے مہنگے ترین جوتے جن کو خریدنے سے پہلے ارب پتی افراد بھی کئی بار سوچنے پر مجبور ہوجائیں، کو متحدہ عرب امارات میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

دبئی کو ویسے دنیا میں مختلف عجائب کی وجہ سے ہی جانا جاتا ہے، یعنی دنیا کی سب سے لمبی عمارت (برج الخلیفہ)، مصنوعی جزائر، دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال اور بھی بہت کچھ، اب اس فہرست میں دنیا کے سب سے مہنگے جوتوں کا بھی اضافہ ہونے والا ہے۔ دنیا کے واحد سیون اسٹار ہوٹل برج العرب میں بدھ کو دنیا کے سب سے مہنگے جوتے کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کی قیمت 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز (2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

پیشن ڈائمنڈ نامی ان جوتوں کو ہیروں اور خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ اس جوتے میں سیکڑوں ہیرے جڑے گئے ہیں جبکہ 2 ہیرے 15 قیراط کے ہیں، اس سے قبل مہنگے ترین جوتوں کا اعزاز ڈیبی ونگھم کی ہائی ہیل کو حاصل تھا جس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالرز سے زیادہ تھی۔ جادا دبئی نے پیشن جیولرز کے اشتراک سے یہ مہنگا ترین جوتا 9 ماہ کی مدت میں تیار کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post