مقبوضہ کشمیر وادی جنت نظیر


بھارتی مقبوضہ کشمیر کو چھوٹا تبت بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی ایک جانب ہمالیائی سلسلہ ہے جو اسے سرد وادی میں تبدیل کرتا ہے۔ اگرچہ آزاد کشمیر کو بھی پاکستان کا سوئزرلینڈ کہا جاتا ہے مگر مقبوضہ کشمیر کا حسن جادو کردیتا ہے۔ کپواڑہ کو اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے کشمیر کا تاج کہا جاتا ہے۔

کشمیر میں دنیا کا بہترین زعفران بھی پیدا ہوتا ہے زعفران کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز پلواما ہے۔ یہاں کئی جھیلیں ہیں لیکن جھیل ڈل کا حسن اسے ممتاز کرتا ہے۔ بڈگام میں دودھ پتھر اور سنگِ سفید کے علاقے اپنے قدرتی مناظر کی وجہ سے سوئزرلینڈ سے بھی بہتر دکھائی دیتے ہیں۔

کشمیر میں ہی سون مرگ کا علاقہ دنیا کی بہترین جھیلوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور یہاں دنیا کے حسین ترین گلیشیئر بھی موجود ہیں۔ جموں کے خطے ڈوڈا کو اس مقام کا ہیرا کہا جاتا ہے۔ یہاں سیاح ٹریکنگ اور پہاڑوں کی تسخیر کی غرض سے آتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں سات جھیلیں بہت مشہور ہے جو پہاڑوں کے درمیان آئینے کی طرح موجود ہیں۔ ہر جھیل دیکھنے والے کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیتی ہے۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post