Job Interview Of Student - Urdu Funny Jokes - 2 Friends Funny Story
انٹرویو دینے کے ليے ریاضى میں کمزور دو دوست طالب علم تیار بیٹھے تھےپہلے کا نمبر آیا تو وه اندر داخل ہوا....
آفیسر: مان لو آپ ٹرین سے سفر کر رہے ہو اور اچانک آپ کو گرمى لگے تو آپ کیا کرو گے؟
طالب علم: میں کھڑکى کھول دوں گا!
آفىسر : بہت خوب! اب بتاؤ کہ اگر وه کھڑکى 1.5 اسکوئر میٹر ہے اور ڈبے کا رقبہ 12m3 هے اور ٹرین 80 کلو میٹر فى گھنٹہ کى رفتار سے جنوب کى طرف جا رهى هو اور هوا جنوب سے 5 میل فى سیکنڈ سے ڈبے میں داخل ہو رهى هو تو پورا ڈبه ٹھنڈا هونے م کتنا وقت درکار ہے ؟؟
طالب علم نے کوشش کى مگر جواب نا بنا سکا اور وه فیل هو گیا
باهر آکر اس نے سوال اپنے دوسرے دوست کو بتایا
اب دوسرے دوست کى بارى آى۔۔۔
آفیسر:مان لو آپ ٹرین میں سفرکر رهے هو اچانک آپکو گرمى لگے تو کیا کرو گے ؟؟
طالب علم : میں اپنا کوٹ اتار دوں گا۔۔
آفیسر:
پھر بھى آپکو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟
طالب علم: میں شرٹ اتار دوں گا ۔۔
آفیسر : )چڑ کر( پھر بھى آپکو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟؟
طالب علم : میں بنیان اتار دوں گا ۔۔
آفیسر : )غصے میں ( اگر پهر بھى گرمى لگے تو
طالب علم : سر میں مر جاوں گا لیکن! قسم سے کھڑکى نہیں کھولوں گا
😂😂😂
Tags:
Jokes & Funny Posts