شادی اور میاں بیوی پر لطیفے 2023 - مزیدار لطیفے 2023 - نئے مزاحیہ لطیفے

شادی اور میاں بیوی پر لطیفے - مزیدار لطیفے - مزاحیہ لطیفے
شادی اور میاں بیوی پر لطیفے - مزیدار لطیفے - مزاحیہ لطیفے
نمبر: ۰۱

زوجہ شاور لے رہیں تھیں-
کافی وقت گزر گیا تو شوہر کو تشویش ہوئی
دروزاہ کھٹکا کر پوچھا سب ٹھیک؟
زوجہ: آھو خوش نہ ہوو، تہاڈی سری دیوی ٹھیک اے-
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۲ :نمبر
شوہر چلغوزے کھا رہا تھا ،
بیوی بولی : مجھے بھی چکھاو ،
شوہر نے ایک چلغوزہ دیا ،
بیوی : بس ایک ؟
شوہر : ہاں باقی سب کا بھی اسی جیسا ذائقہ ہے ۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۳ :نمبر

ایک آدمی کی جرابوں سے سخت بدبو آتی تھی۔ وہ جہاں جوتا اتارتا لوگ دور دور بھاگ جاتے۔ ایک مرتبہ اس کی بیوی کے رشتہ داروں میں شادی تھی۔ لہذا اس نے اپنے خاوند کو نئی جرابیں لا کر دیں اور کہا، "کم از کم وہاں تو نئی جرابیں پہن کر جاؤ۔۔۔!"
شادی میں اچانک شور اُٹھا اور اس آدمی کے قریب بیٹھے لوگ بھاگنا شروع ہو گئے۔ اس کی بیوی دوڑی دوڑی اس کے پاس آئی اور جھگڑنے کے انداز میں بولی، "تم پھر پرانی جرابیں پہن کر آئے ہو۔۔۔؟"
آدمی نے بڑے اطمینان سے بوٹ اتار کر دکھائے اور کہا، میں نے پہنی تو نئی جرابیں ہیں، لیکن مجھے پتا تھا تم یقین نہیں کرو گی اس لیے پرانی جرابیں جیب میں ڈال کر لایا ہوں۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۴ :نمبر

کل دوپہر کو بیوی میکے گئی شوہر اس وقت کام پر تھا. جب گھر پہنچا تو یہ نوٹ ٹی وی پر چسپاں ملا.
امی کے گھر جا رہی ہوں بچوں کو لے کے. نیچے کی باتوں پر احتیاط سے عمل کرنا۔
1 - دوستوں کو گھر بلا کر كباڑخانہ مت بنا دینا. پچھلی بار بھی چھت بہت گند ی ملی تھی ۔

2 - کھانا گھر میں بنا لینا یا ہوٹل سے کھا کر آ جانا، باہر سے لا لا کر ہر کسی کو گھر میں مت کھلانا، پچھلی بار صوفے کے نیچے چار پیزوں کا بل ملا تھا۔

3 - چشمہ ڈریسنگ ٹیبل کے پاس رکھنا. پچھلی بار فرج میں ملا تھا ۔

4 - کام والی کی تنخواہ دے چکی ہوں ۔
بلاوجہ احسان جتانے کی ضرورت نہیں ۔

5 - صبح صبح اٹھ کر پڑوسن کو جگا جگا کے اخبار آیا کے نہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے،
ہمارا اخبار اور اخبار والا ان سے مختلف ہے ...
اور دودھ والا اور دھوبی بھی ۔

6 - تمہارے بنیان الماری کے نیچے کے خانوں میں ہیں اور بچوں کی اوپر کے خانے میں رکھی ہوتی ہے. پچھلی بار کی طرح بچوں کی پہن کے مت چلے جانا .....

7 - تمہاری ساری رپورٹیں نارمل ہیں ۔
بار بار اس لیڈی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
8 - میری بہن اور بھابھی کی سالگرہ گزشتہ ماہ ہی ہو گئی ہے. رات کو فون کر کے ان کو وش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

9 - وائی فائی کا پاس ورڈ تبدیل کر دیا ہے ، جلدی سو جانا .....

10 -زیادہ خوش ہونے اور اترانے کی ضرورت نہیں ہے ... 
کیونکہ میری ساری سہیلیاں بھی اپنے اپنے میکے جانے والی ہیں ۔

11- شکر، پتی، کافی مانگنے کے بہانے اس کلموہی پڑوسن کے گھر بار بار جانے کی ضرورت نہیں ہے. میں نے ساری چیزیں لا کے رکھ دی ہیں ۔

اور سب سے اہم بات .....

12 - اوور سمارٹ بننے کی کوشش مت کرنا، میں کسی بھی وقت واپس آ سکتی ہوں ۔

مزید پڑھیں۔۔۔۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post