Kya Aap Jante Hain - Dilchasp Maloomat Urdu - کیا آپ جانتے ہیں

Kya Aap Jante Hain - Dilchasp Maloomat Urdu - Urdu General Knowledge - کیا آپ جانتے ہیں - دلچسپ معلومات - حیرت انگیز معلومات
kya-aap-jante-hain-dilchasp-maloomat-urdu

کیا آپ جانتے ہیں؟

۔لیونارڈیو دا ونچی نے اپنی مشہور زمانہ مصوری مونا لیزا کے ہونٹ بنانے کے لیے بارہ سال کا عرصہ لگایا۔
۔
۔ایپل کے بانی اسٹیو جابز کا باپ ایک شامی (شام کا رہنے والا) مسلمان تھا۔جس کا نام عبدالفتح تھا
۔
۔سگریٹ جلانے والا لائٹر ماچس سے پہلے ایجاد ہوا۔
۔
۔مشہور زمانہ سائنس دان البرٹ آئن اسٹائن نے زندگی بھر کبھی جرابیں نہیں پہنیں۔
۔
۔ایک پوفر Puffer فش میں اتنا زہر ہوتا ہے جو تیس آدمیوں کو مارنے کے لیے کافی ہے۔
۔
۔آکٹوپس کے تین دل ہوتے ہیں۔
۔
۔بھارت کے کبوتر گرفتاری کے قصے تو بہت سنے لیکن کیا آپ جانتے ہیں دو ہزار سات میں ایران نے جاسوسی کے الزام میں چودہ گلہریوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
۔
۔اگر چیونٹی کا سائز اتنا ہوتا جتنا ایک عام انسان کا سائز ہوتا ہے تو یہ رفتار میں لمبرگینی گاڑی سے بھی تیز ہوتی ۔
۔
۔صبح سویرے ناشتے میں چاکلیٹ کیک کھانے سے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے۔
۔
۔ایک انسان کی پوری زندگی میں پلک جھپکنے کے واسطے آنکھ کے بند ہونے کا دورانیہ اگر نکالیں تو ایک انسان پوری زندگی میں اوسطا پانچ سال آنکھ بند رکھتا ہے۔
۔
۔اب تک کی تحقیق کے مطابق پاپ کارن سے سے بہترین اسنیکس (ہلکا پھلکا کھانا) ہے۔ اس سے دانت مضبوط ہوتے ہیں، ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، اور مسلز اور ٹشوز میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔
۔
۔یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے کہ نیوٹن کے سر پر سیب گرا تھا۔۔جب اس نےکشش ثقل کی تھوری دریافت کی اس وقت وہ درخت کے نیچے بیٹھا چائے پی رہا تھا سیب اس کے سامنے گرا تھا۔
۔
۔دنیا بھر میں جتنے بھی پانڈا ہیں وہ سب چائنہ کی ملکیت ہیں دوسرے ممالک چائنہ سے لیز پر پانڈا لے کر جاتے ہیں۔
۔
۔دنیا کی سب سے بڑی غار ویت نام میں ہے جہاں غار کے اندر درخت بھی لگے ہیں۔
،سوان (ہنس) کا پوری زندگی ایک ہی پارٹنر (شریک حیات ) ہوتا ہے۔ اپنے شریک حیات کی موت کے بعد سوان دل ٹوٹنے کی وجہ سے اداسی کی کیفیت سے مر بھی جاتے ہیں۔
۔
۔تاریخ کی سب سے مختصر جنگ زینزیبار اور برطانیہ کے مابین اٹھارہ سو چھیانوے میں لڑی گئی جہاں محض ارٹیس منٹس بعد زینزیبار نے ہتھیار پھینک دیے تھے۔
۔
۔ ڈاسانیا Dysania ,اس کیفیت کو کہتے ہیں جس کے تحت صبح صبح بستر سے نکلنا مشکل لگتا ہے۔
۔
اور کافی کے چاہنے والوں کے لیے
۔دنیا کی سب سے مہنگی کافی "کوپی لوواک Kopi Luwak" ہے اور یہ بلی جیسے ایک جانور Civets کے پاخانے سے حاصل کی جاتی ہے۔
Previous Post Next Post