خوابوں کی تعبیر - خواب نامہ - KhwabNama - Khwabon Ki Tabeer

خوابوں کی تعبیر - خواب نامہ - KhwabNama - Khwabon Ki Tabeer

خواب نامہ خوابوں کی تعبیر




خواب میں دعا

اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ دعا مانگ رہا ہے تو یہ بیداری میں عبادت کرنے یا خاص نماز پڑھنے کی طرف اشارہ ہے ۔اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے یا بیٹا نصیب ہو نے کی بھی بشارت ہے۔


خواب میں خط دیکھنا

اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے کھلا ہوا خط دیکھا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ کوئی ایسی بات سنے 
گا جو سب پر ظاہر ہو گی ۔ اور یہ دیکھے کہ خط بند ہے تو کوئی چھپی ہوئی بات سنے گا ۔





خواب میں ڈوپٹہ دیکھنا

اگر کوئی عورت خواب میں دوپٹہ دیکھے تو یہ اس کو شوہر کی علامت ہے۔ چنانچہ دوپٹہ کی وسعت اس کے شوہر کے مال کی وسعت ہے۔ اسکی صفات اس کے شوہر کے کثرت مالی کی علامت ہے۔اس کی سفیدی شوہر کے دین اور عزت کی دلیل ہے۔

خواب میں مسکرانا

خواب میں ہنسنا یا مسکرانا غم و اندوہ ہے ۔اگر کو ئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ کھل کر ہنسا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کی اس کو غم لاحق ہو گا ۔اور کم ہنسا ہے تو کم غم لاحق ہوگا۔


خواب میں صلح کرنا



اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ کسی سے صلح کر رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی ۔اگر صلح کرتے ہوئے دین میں فساد کی دعوت دے رہا ہے تو اس کامطلب یہ ہے کہ وہ کسی کو دین کی راہ اور صلاح و خیر کی دعوت دے گا،اور اگریہ دیکھے کہ کسی کو غصے کے ساتھ دین کی صلح دے رہا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے وہ کسی کو فساد اور شر کی صلح دے گا۔

خواب میں بھیک مانگنا


اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ بھیک مانگ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اسے منفعت اور مرتبہ ملے گا اور معاشی فکر دور ہو گی۔

کیا آپ کبھی ایسا خواب دیکھا ہے؟

   
خواب میں موتی دیکھنا



اگر کوئی شخص خواب میں موتی (جوہر،گوہر)دیکھے یعنی وہ کسی کو فرخت کر رہا ہے اور وہ اس کی ملکیت ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے دین کا علم حاصل ہوگا ، یعنی صاحب علم و دین ہوگا اور ہر ایک کے ساتھ نیکی اور احسان کرے گا۔

خواب میں آگ دیکھنا


اگر کوئی شخص خواب میں آگ دیکھے یا آگ کی رشنی دیکھے اور اس میں وہ آسانی راستہ تلاش کرسکے یا چل سکے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اسے دنیاوی و ایمان کی دولت نصیب ہوگی زہد تقویٰ اختیار کرے گا۔اگر روشنی کو اسی جگہ کھڑا دیکھ رہا ہے تو دولت حاصل کرنے کی جگہ وہی ہوگی۔


خواب میں شمع دیکھنا



خواب میں شمع دیکھنا دولت،عزت،مرتبہ اور عیش و نعمت کی فراوانی کے ہیں ۔اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس کے پاس شمع روشن ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کی دولت اور نعمت میں اضافہ ہوگا۔

خواب میں بادل دیکھنا



اگر کوئی شخص اپنے آپ کو ابر سفید یعنی سفید بادل کے نیچے دیکھے تو اس کا مطلب یہ کہ خدا تعالیٰ اس کو علم و حکمت عنایت فرمائے گا اور لوگوں کو اس کے علم و حکمت سے فا ئدہ ہوگا ۔

اور اگر دیکھے کہ ابر زرد کے نیچے ہے تو دلیل ہے کہ بیمار اگراپنے آپ کو سرخ بادل کے نیچے دیکھے تو (بلا،دکھ اور تکلیف اور گرفتاری) کی دلیل ہے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے جس قوم پر عذاب بھیجا ہے ۔ پہلے اس پر سرخ ابر ظاہر ہوا ہے ۔ 

اور اگر دیکھے کہ بادل سیدھا اس کے سر پر کھڑا ہو گیا ہے ۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ حکومت پائے گا۔ 

اور اگردیکھے کہ ابر اس کے سر پر سے گزر گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی نیک شخص اور اہل مرتبہ سے ہوتی ہے اور اس کی مراد اس سے حاصل ہو گی۔

خواب میں جادو کرنا


اگر کو ئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ جادو کر رہا ہے۔تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ باطل کام کرے گا۔لوگوں کو فریب دے گا۔غرض کہ جادو کو فتنہ ،فریب،مکر،اندیشہ، باطل اور جھوٹ اور بے اصل کام سے تعبیر کیا گیا ہے۔


خواب میں ریت دیکھنا


اگر کوئی شخص خواب میں ریت دیکھے تو یہ اس کے لئے خیر ہے ۔اگر دیکھے کہ ریت میں جارہا ہے تومعاش کے لئے مشغول ہو گا۔اور یہ دیکھے کہ ریت جمع کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسی قدر لوگوں سے خیرومنفعت حاصل کرے گا۔

کیا آپ نے کبھی ایسا خواب دیکھا ہے ؟


خواب میں تاج دیکھنا



اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اسے کوئی بزرگ تاج پہنارہیں ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسا شخص تارک الدنیا ہو جائے گا ،او ر اگر اسے کوئی بادشاہ تاج پہنا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اسے حکومت یا کوئی رتبہ ملے گا۔



خواب میں کیلا دیکھنا


خواب میں کیلا دیکھنا اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے کیلا لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور وہ شخص مالدار ہے ۔تو دلیل ہے کہ اس کا مال اور زیادہ ہوگا ۔اور اس شخص نے کیلا کھایا ہے تو اسے دین ودنیا کی بھلائی حاصل ہو گی

خواب میں سورہ یوسف پڑھنا



اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ سورۃ یوسف پڑھ رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص بہت سفر کرے گا اور اسے مال حاصل ہو گا۔ اور ایک تعبیر کے مطابق رنج اور محنت کے بعد عزت اور بزرگی پائے گا، سچا اور راست گو باامانت ہو گا۔


خواب میں دعا میں مانگنا


اگر کوئی شخص خواب میں دعا مانگتا ہے کہ تویہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی ۔اور اس نے اپنے لئے دعا مانگی اور بخشش چاہی تو دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ اور کام خیر سے ہوگا ۔

مصالحت کے لئے دعا مانگی ہے,دلیل ہے کہ ظلم اور فساد کی طرف مائل نہ ہو گا ۔ اور امر معروف بجالائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خلقت کے لیے دعا کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ خلقت کے لیے خیرخواہ ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی ۔



خواب میں شکر ادا کرنا


اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کارہا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اسے دین کی درستی اور قوت حاصل ہو گی ، مال اور دونوں جہاں کی سعادت نصیب ہو گی۔



خواب میں سورۃ اخلاص پڑھنا


اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ سورہ اخلاص پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ دین کے معاملے میں مخلص اور یگانہ ہوگا اور توفیق زہدوعبادت پائے گا۔اور ساتھ ہی صاحب خواب دونوں جہان کی مراد پائے گا اور اس کی زندگی خوشگوار ہو گی۔



خواب میں سورۃ التوبہ دیکھنا



اگر کو ئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ سورہ التو بہ پڑھ رہا ہے ۔دلیل ہے کہ گناہ سے تو بہ کرے گا ۔انجام خیر سے ہو گا.

خواب میں مسواک دیکھنا


اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے مسواک کی ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ایسا شخص مال خیرات کرے گا مگر اس میں کچھ ثواب حاصل نہیں ہو گا۔اور یہ دیکھے مسواک کی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام لوگوں کے ساتھ نیکی کرے گا۔

خواب میں سورۃ القدر پڑھنا


اگر کو ئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ سورۃ القدر پڑھتا ہے۔تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور مراد پائے گا۔ عزت اور مرتبہ میں اضافہ ہو گا۔

کیا آپ نے کبھی اس طرح کے خواب دیکھیں ہیں؟



خواب میں سواری دیکھنا

اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ چوپائے پر سوار ہو رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اپنی خواہشات پر غالب آئے گا۔اور جانوروں پر سواری عزت اور غلبہ کی نشانی ہو تی ہے۔


خواب میں عمارت بنانا

اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے ویران جگہ میں مسجد یا مدرسہ کی عمارت بنائی ہے۔تو یہ دین کی صلاح اور آخرت کے ثواب پر دلیل ہے۔اور یہ دیکھے کہ ویران جگہ اپنے لئے عمارت بنائی ہے تو دلیل ہے کہ دنیاکا فائدہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ معلوم جگہ ویران ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ بلا اور مصیبت میں گرفتار ہوگا۔


خواب میں مٹی کا غبار دیکھنا

اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس کی کسی بھی چیز پر مٹی یا غبارجما ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اسے اسی قدر مال حاصل ہو گا۔اور یہ دیکھے غبار زمین سے آسمان تک ہے تو دلیل ہے کہ علاقے کے لوگ جو کام کرتے تھے رک جائیں گے



خواب میں سورہ قریش پڑھنا


اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ سورہ قریش پڑھ رہا ہے ۔تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ خوف اور دہشت سے امن میں رہے گا ،یا اسے ایسے شخص کی صحبت نصیب ہو گی جو اس کو دین کی راہ میں رسوا کرے گا۔جبکہ اس کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ خلقت کے ساتھ احسان کرے گا۔

خواب میں د ل دیکھنا


اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس کے دل میں درد ہو رہاہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کا مال زیادہ ہوگااور اگر یہ دیکھے کہ دل سے خون نکل رہاہے تو یہ اس بات کی تعبیر یہ ہے کہ وہ برے کاموں سے توبہ کرے گااور اپنے رب کی طرف رجوع کرے گا۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post