تندوری چکن بوٹی ریسیپی - tandoori chicken recipe in urdu
تندوری چکن بوٹی
اجزاء:
- مرغی کے سینے کا گوشٹ - ایک کلو
- لیموں کا رس - 3 کھانے کے چمچ
- کشمیری سرخ مرچ پاؤڈر - 2 چائے کا چمچ
- دھنیا پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ
- نمک - حسب ذائقہ
- ادرک لہسن کا پیسٹ - ایک چائے کا چمچ
- زیرہ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ
- فوڈ کلر - ایک چائے کا چمچ
- دہی - ایک کپ
- زیتون کا تیل - حسب ضرورت
ترکیب:
مرغی کے سینے کے گوشت کو دو حصوں میں تقسیم کریں اور چھری کی مدد سے اس پر کٹس لگا لیں۔ایک پیالے میں لیموں کا رس، کشمیری لال مرچ، دھنیا پاؤڈر، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ پاؤڈر اور فوڈ کلر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اس مصالحے کو چکن پر لگائے ہوئے کٹس میں بھریں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔بچے ہوئے مصالحے میں دہی اور زیتون کا تیل ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔اب چکن کو اس میں اچھی طرح میرینیٹ کریں اور 2 سے 3 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ایک فرائی پین میں زیتون کا تھوڑا سا تیل ڈالیں اور میرینیٹ کی ہوئی چکن کو اس میں 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔مزیدار تندوری چکن بوٹی تیار ہے، اسے گرم گرم نان اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
Tags:
Food Recipes