قرآن پاک کا معجزہ - اصلاحی کہانی - Quran Ka Mojza

قرآن پاک کا معجزہ - اصلاحی کہانی - سبق آموز - اسلامی واقعہ

قرآن پاک کا معجزہ - اصلاحی کہانی - سبق آموز - اسلامی واقعہ
ایک عرب مسلمان لڑکی لندن میں زیرِ تعلیم تھی، ایک دن وہ اپنی سہیلی کے کسی تقریب میں گئی ، کوشش کے باوجود وہ وہاں سے جلدی نہ نکل سکی، جب وہ اس فنگشن سے فارغ ہوکر نکلی تو رات کافی دیر ہوچکی تھی..
اس کا گھر دور تھا، گھر جلدی پہنچنے کا ذریعہ زیرِ زمین چلنے والی ٹرین تھی، لیکن وہ ٹرین سے سفر کرنے سے کچھ خوف محسوس کرہی تھی کیونکہ برطانیہ میں اکثر رات کے وقت ٹرینوں اوراسٹیشنوں پر بہت سے جرائم پیشہ اور نشہ میں دھت افراد ہوتے ہیں، آئے روز ٹی وی چینلز اوراخبارات میں یہاں ہونے والی وارداتوں کا تذکرہ موجود ہوتا ہے...چونکہ اس لڑکی کو زیادہ دیر ہوچکی تھی اور بس کافی وقت لے سکتی تھی ،اس لئے اس نے بہت سے خدشات وخطرات کے باوجود ٹرین میںجانے کا فیصلہ کرلیا، یہ بات پیشِ نظر رہے کہ یہ لڑکی دیندارنہیں تھی بلکہ بہت زیادہ آزاد خیال اور لبرل تھی...
ْجب وہ اسٹیشن پرپہنچی تو یہ دیکھ کراس کے جسم میں خوف کی ایک سرد لہر دوڑگئی کہ اسٹیشن بالکل سنسان ہے، صرف ایک شخص کھڑا ہے جوحلیہ سے ہی جرائم پیشہ لگتا تھا، وہ انتہائی خوفزدہ ہوگئی، پھر اسنے ہمت کی خود کو سنبھالا، قرآنی آیت کا ورد کرنا شروع کردیا، اسے جو کچھ زبانی یاد تھا جسے ایک عرصے سے وہ بھولی ہوئی تھی ، سب کچھ پڑھ ڈالا...
اتنے میں ٹرین آئی اور وہ اس میں سوار ہوکر بخیریت اپنے گھر پہنچ گئی ... اگلے دن کا اخبار دیکھ کر وہ چونک اٹھی، اسی اسٹیشن پر اس کےروانہ ہونے کے تھوڑی دیربعد ایک نوجوان لڑکی کا قتل ہوا اور قاتل گرفتار بھی ہوگیا...وہ پولیس اٹیشن گئی ، پولیس والوں کو بتایا کہ قتل سےکچھ دیر پہلے وہ اس اسٹیشن پر موجود تھی، میں قاتل کو پہچانتی ہوں ،اس سے کچھ پوچھنا چاہتی ہوں، جب وہ مجرم کے سیل کے سامنے پہنچی
 تواس سے پوچھا:" کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟"اس نے جواب دیا:"
 ہاں پہچانتا ہوں" رات کو تم بھی اس اسٹیشن پر آئی تھیں..
لڑکی نے پوچھا:"
 پھر تم نے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟"وہ کہنے لگا:" میں تمہیں کیسے نقصان پہنچاتا؟ ! تمہارے پیچھے تو دو انتہائی صحتمند اور قدآور باڈی گارڈ تھے"
یہ سن کر لڑکی حیران ہوگئ، اسے یقین ہوگیا کہ قرآن کی آیتوں کا ورد کرنے کی وجہ سے اللّٰہ کی طرف سے اسکی حفاظت کی گئی..
 وہ وآپسی پہ اللّٰہ کے تشکر اور احسان مندی کے جذبات سے مغلوب تھی، اللّٰہ کی مدد اور نصرت پر اس کا بھروسہ مزید بڑھ گیا تھا.."اگر ہم اپنےدل کی گہرائیوں سے اللّٰہ کو پکاریں اور اللّٰہ کی تائید ونصرت پر بھروسہ رکھیں تو ہم اللّٰہ کی رحمت سے کبھی محروم نہیں رہیں گے۔"

2 Comments

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post