یہ سب تمہارا کرم ہے آقا - نعت شریف - Yeh Sab Tumhara Karam Hai Aaqa Lyrics

یہ سب تمہارا کرم ہے آقا - نعت شریف



کوئی سلیقہ ہے آرزو کا
نہ بندگی میری بندگی ہے
یہ سب تمہارا کرم ہے
آقا ﷺ کے بات اب تک بنی ہوئی ہے

کسی کا احسان کیوں اٹھائیں
کسی کو حالات کیوں بتائیں
تمہیں سے مانگیں گے تم ہی دو گے
تہمارے در سے ہی لولگی ہے

عطا کیا مجھ کو دردِ اُلفت
کہاں تھی یہ پُر خطا کی قسمت
میں اِس کرم کے کہاں تھا
قابل حضور ﷺ کی بندہ پروری ہے

بشیر کہیے نظیر کہیے
انہیں سراجِ منیر کہیے
وہ سربا سر ہے کلامِ ربی
وہ میرے آقا ﷺ کی زندگی ہے

عمل کی میرے اثاث کیا ہے
باجز ندامت کے پاس کیا ہے
رہے سلامت تمہاری نسبت
میرا تو اِک آسرا یہی ہے

صَلَّی اللّٰهُ عَلٰی حَبِیْبِهٖ سیّدنا مُحَمَّــدٍ وَّآلِـهٖ وَسَلَّمْ
صبح بخیر ۔۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post