بد ہضمی کا علاج



عید کا مو قع ہو اور کھانے میں ہو لذیذ پکوان اور بار بی کیو تو ہاتھ روکنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ سونے پرسہاگہ یہ کہ کھانا تناول کرنے کے بعد واک بھی کی نہ جائے تو یہ کھانا بد ہضمی اور سینے کی جلن کا باعث بن جاتا ہے۔ ایسے میں گھریلوں ٹوٹکوں سے اس کا علاج کیا جائے تو کافی افاقہ ہو جاتا ہے۔



ادرک یا سونٹھ

جو بھی کھانا بنائیں اس میں تازہ ادرک یا پھر سونٹھ کا استعمال کریں ،یہ ہاضمہ کے لئے بے حد مفید ہے ۔اگر بد ہضمی ہے تو اس کے لئے تازہ ادرک پسی ہوئی آدھی چمچ لیں اور اس میں ایک چمچ پانی ،ایک چمچ لیموں کا رس،ایک چمچ پو دینے کا رس اور ایک چمچ شہد ملائیں ۔یہ مرکب دن تین میں بار استعمال کریں بد ہضمی دور ہو جائے گی۔تیزابیت کو دور کرنے کے لئے کچا ادرک کھا یا جائے یا ایک کپ گرم پانی میں ادرک شامل کرکے ایک چمچ شہد کے ساتھ پینے سے بھی تیزابیت دور ہو جاتی ہے۔



اجوائن


اجوائن کے صحت کے حوالے سے بے تحاشہ فائدے ہیں، اور پیٹ کی بیماریو ں کے لئے تو یہ اکسیر ہے ۔ کھانے کے بعد چٹکی بھر اجوائن کھا لی جائے تو بد ہضمی اور سینے کی جلن سے نجات مل جائے گی ۔ اجوائن اور کالا نمک پیس کر اس میں لیموں کا عرق شامل کریں ۔ اور اسے پیٹ کے درد اور بد ہضمی کی صورت میں استعمال کرنے سے بہتر نتائج ملیں گے۔



لیموں کا رس


لیموں کے فائدوں سے کون واقف نہیں ، پیٹ درد اور بد ہضمی کے لئے اس کی شکنجی بنا کر استعمال کرنے سے جملہ تکلیف دو ہو جاتی ہے۔

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post