Narrated By 'Aisha : Whenever Allah's Apostle ordered the Muslims to do something, he used to order them deeds which were easy for them to do, (according to their strength endurance). They said, "O Allah's Apostle! We are not like you. Allah has forgiven your past and future sins." So Allah's Apostle became angry and it was apparent on his face. He said, "I am the most Allah fearing, and know Allah better than all of you do."
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہےکہ رسول اللہﷺ صحابہ رضی اللہ عنہم کو ایسے کام کا حکم دیتے تھے جس کا کرنا ان کے لیے آسان ہوتا، صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ہم آپ کی طرح نہیں (آپ معصوم عن الخطأ ہیں) آپ کے تو اللہ نے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کر دیئے ہیں (لہذا آپ اس سے زیادہ کا ہمیں حکم دیجیئے)یہ سُن کر آپﷺ اتنا غصہ ہوئے کہ چہرے(مبارک)سے غصہ ظاہر ہونے لگا، پھر آپﷺنے فرمایا (کیا تم کو معلوم نہیں ) تم سب میں زیادہ پرہیز گار اور اللہ کو زیادہ جاننے والا میں ہوں۔