انار کے چھلکوں کے حیران کن فوائد


کیا آپ نے کبھی انار کے چھلکے کی چائے کے بارے میں سنا ہے؟ اگر نہیں سنا تو آج سن لیں، انار کے چھلکے سے بنی چائے میں ایسے فائدے پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئندہ آپ کو انار سے زیادہ اس کے چھلکے میں دلچسپی ہوگی۔

انار ایک ایسا بہترین پھل ہے جس میں متعدد اقسام کے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور اگر آپ ان غذائی اجزاء سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو ان کے حصول کا سب سے بہترین طریقہ انار کی چائے ہے۔

یہ چائے کیسے بنتی ہے اور اسے کس طرح استعمال کرنا چاہیئے ذیل میں ملاحظہ فرمائیے۔۔۔

جب یہ چھلکے مکمل خشک ہوجائیں تو انہیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں۔ اب ان چھلکوں کو پیس لیں یا بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔ پیسنے کے بعد جو سفوف تیار ہوگا اسے عام کافی پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ اس سفوف کی چائے بنانے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں۔ اب اسے چند منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر کپ میں نکال لیں۔ اگر چاہیں تو اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔ شہد یا لیموں کے ملانے سے اس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہی لاجواب ہوجاتا ہے اور صحت کو بھی مزید فائدہ پہنچاتا ہے۔

یہ چائے کون کون سے فوائد فراہم کرتی ہے؟ ذیل میں ملاحظہ کریں۔۔۔

٭ انار کے چھلکوں کی یہ چائے نظام انہضام کو درست کرکے قبض اور بدہضمی جیسی بیماریوں سے چھٹکارا دلاتی ہے تو اس مرض میں مبتلا افراد اس زبردست چائے کا استعمال ضرور کریں۔

٭ یہ چائے دل کی بیماری کے خدشے کو کم کرتی ہے۔

٭ اس چائے کے استعمال سے جلد ترو تازہ ہوجاتی ہے۔

٭ یہ چائے دوران خون کو بہتر بناتے ہوئے کینسر جیسی مہلک ترین بیماری سے بھی تحفظ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

کیا آپ نے کبھی انار کے چھلکوں سے بنی چائے پی ہے؟

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post