خواب میں جلانے کی لکڑی دیکھنا-Khawab Mein Jalane ki Lakri dekhne ki Tabeer

Khawab  Mein Jalane ki  Lakri dekhne Ki Tabeer
خواب میں جلانے کی لکڑی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ ہیزم تر اور خشک خواب میں کوئی جنگ اور لڑائی اور خصومت اور جھگڑا اور سخن چینی ہوتا ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ کوئی ہیزم یا جلانے کی لکڑی اپنے گھر میں لایا تو دلیل ہے کہ بقدر اس ہیزم سوختنی کے اس کو اس شہر اور گھر میں کوئی لڑائی اور جھگڑا پیش آئے۔
اور اگر دیکھے کہ کسی بیگانہ شخص نے اس کو کوئی ہیزم سوختنی بخشیں تو دلیل ہے کہ اس کو کسی بیگانہ آدمی کے ساتھ کوئی لڑائی اور خصومت اور جھگڑا پڑے۔ کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی جنگل سے یا کسی صحرا سے ہر قسم کی لکڑیاں ہیزم سوختنی کی جمع کر رہا تھا تو دلیل ہے کہ یہ شخص بد کردار اور حاسد اور سخن چین ہووے اور جلد گرفتار ہو جائے کہ قولہ تعالیٰ:۔
حمالتہ الحطب فی جید حبل من مسد (سر پر لئے پھرتی ایندھن کی لکڑیاں، اس کی گردن میں ہو رسی مونج کی۔) اور اگر دیکھے کہ وہ درختوں سے لکڑیاں ہیزم سوختنی کی جمع کر رہا تھا۔ تو دلیل ہے کہ درمیان صاحب حشمت لوگوں اور بزرگ آدمیوں کے اس کی کوئی آزمائش کریں اور باتیں بے اصل اس کو کہیں۔
اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ درخت کہ جن سے وہ ہیزم سوختنی جمع کررہا تھا میوہ دار تھے تو دلیل ہے کہ وہ درمیان بڑی ہمت والے بزرگ لوگوں کے ہووے اور صاحب ہشمت ہووے۔ فی الجملہ دیکھنا ہیزم تر اور خشک کا خوب اور اچھا نہیں ہوتا۔ کتاب کامل التعبیر سے حرف ی

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post