خواب میں یاقوت دیکھنا - khwab Mein Yaqoot Dekhne Ki Tabeer

 خواب میں یاقوت دیکھنا - khwab Mein Yaqoot Dekhne Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یاکنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہووے یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیزک یا عورت جو کہ وہ رکھتا ہوا اس پر حرام ہو جائے 

کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارسا اور نیک سیرت زوجیت میں لائے۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار صورت ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت کنواری اور زاہدہ اور مصلح و نیکو کار ہووے۔ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں یاقوت خواب میں چھ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) مال  (2) کنیزک (3) علم  (4) بیٹا  (5) مرد نیک (6) لڑکی کنواری

بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس یہ ابرو صنم بوٹی تھی یا کسی نے اس کو دی تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی مرد کمینہ اور پست قد کی خدمت میں مشغول ہووے اور اس سے زحمت و تکلیف پائے اور اگر دیکھے کہ اس نے بیروج بوٹی کھائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی اس صفت کے مرد کے مال میں کچھ کھائے۔ اور دیکھنا بیروج بوٹی کا خواب میں کسی منفعت کا باعث نہیں ہوتا

Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post