Khwab Mein kisi Cheez Ke pane Ki Tabeer خواب میں کسی چیز کا پانا

Khwab Mein kisi Cheez Ke Pane Ki Tabeer

خواب میں کسی چیز کا پانا

 ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کوئی چیز پائی تو اگر وہ صاحب خواب پارسا اور صالح آدمی ہو تو دلیل ہے کہ وہ بیداری میں کوئی چیز پاوے۔ اور اگر وہ شخص صالح اور صاحب سترو حیانہ ہو تو دلیل یہ ہے کہ اس کو کوئی غم و اندوہ پہنچے۔

کرمانی ؒ کہتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کوئی چیزیں پائیں اور دونوں ایک ہی جنس و قسم کی تھیں تو دلیل اس کی خیرو منفعت پر ہے اور وہ شخص حج و عمرہ ادا کرے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کوئی دس چیزیں پائیں اور وہ دسوں چیزیں ایک ہی جنس و قسم کی تھیں تو دلیل اس کی کسی خیرو منفعت اور روزی حلال پانے پر ہو گی اور دوسری تعداد شمار کی دلیل بھی اس قیاس پر ہے اور اگر جو کچھ چیزیں اس نے پائی ہوں وہ ایک ہی جنس و قسم کی نہ ہوں تو ا س کی تاویل بد ہو گی۔


Post a Comment

Yahan Comments Karein

Previous Post Next Post