Khwab Mein Sone ki kaan dekhne Ki Tabeer
خواب میں سونے کی کان دیکھنا
ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی پہاڑ کو کھودا اور وہاں ایک کان سونے کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بموجب اپنی قدر کی کوئی ولایت و حکومت پائے اور اگر خواب دیکھنے والا مصلح و نیکو کار اور پارسا اور اہل دین ہو تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور حکمت نصیب کرے۔ا
اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان چاندی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت جو بزرگ و رئیس لوگوں میں سے ہو زوجیت میں لائے جو کہ باجمال اور مال دار بھی ہووے۔ اور بعض معبر کہتے ہیں کہ اس کے ہاں کوئی فرزند مبارک قدم پیدا ہووے۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان تانبے کی یا پیتل کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی کسی سردارو رئیس بدکردار بے رحم کے ساتھ صحبت و ملاقات ہو جاوے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان قلعی یا رانگ یا ٹین کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوبصورت اپنی زوجیت میں لائے۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان لوہے کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی سردا ر رئیس قوی کے ساتھ ملاقات و صحبت ہو جائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان بلور کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی طر ف سے یا عورت کی طرف سے کوئی منفعت پہنچے اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان زبر جد اور زمرد کے جواہرات کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ شخص صاحب مال اورصاحب جاہ ہو جائے۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان یاقوت کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کو دولت زیادہ ہووے اور اگر کہ اس نے کوئی کان فیروزہ کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے اور اس کو مغلوب کرے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان عقیق کی پائی تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے کوئی نفع پائے۔ی عزت اور مال دیکھے
اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان نوشادر کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ اندوہ گیں و غمناک ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان نمک کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی بزرگ یا رئیس سے کوئی منفعت پائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان سرمہ کی یا کان زاک یعنی پھٹکری کی پائی تو دلیل اس کی غم و اندوہ پر ہووے۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان گل زر یعنی زرد مٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان گل سفید یا سفید مٹی یا کھڑ یا مٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ کسی سردار رئیس کے ساتھ اس کی صحبت و ملاقات ہو۔